اتحاد المدارس العربیہ پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے اتحاد المدارس العربیہ پاکستان کے دفتر یا ویب سائٹ سے فارم حاصل کریں۔
فارم میں تمام شرائط موجود ہیں۔ ہدایات کے مطابق فارم مکمل پر کریں۔
مدرسہ / جامعہ کے الحاق یا امتحانی مرکز کی منظوری سے قبل صوبائی ناظم اس کا معائنہ کریں گے۔ بعد ازاں اس کی منظوری دی جائے گی۔
معائنہ کے لیے آنے والے معائنہ کنندہ کے آنے جانے کا خرچہ مدرسہ /جامعہ کی ذمہ داری ہے۔
اتحاد المدارس العربیہ کے قوائد و ضوابط اور وقتاً فوقتاً جاری ہونے والی ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہے۔
الحاق کو برقرار رکھنے کے لیے ہر سال الحاق فیس جمع کروانا ضروری ہے۔ اگر کسی سال مدرسہ سے طلباء کا داخلہ نہیں بھیجا جا رہا تو بھی الحاق برقرار رکھنے کے لیے الحاق فیس ضروری ہے۔ مسلسل تین سال امتحان نہ دلوانے کی صورت میں الحاق منسوخ تصور ہوگا۔
ایسے ادارے جن کی متعدد شاخیں ہیں ان تمام شاخوں کا علیحدہ الحاق کیا جائے گا۔
اتحاد المدارس العربیہ پاکستان کے تمام امتحان منظور شدہ نصاب کے تحت لیے جائیں گے۔
مدرسۃ البنات میں شرعی پردہ اور حدود کے مطابق قیام وہ طعام کا انتظام ضروری ہے۔ مرد اساتذہ کے لیے پس پردہ یا سپیکر کے ذریعےسبق کا انتظام ہونا چاہیے۔ ایسے طالبات کے مدارس جہاں شرعی انتظام کا لحاظ نہ رکھا گیا ہو، ان کا الحاق ختم کر دیا جائے گا۔
مدارس کے مہتمم صرف ان طلباء /طالبات کی تصدیق کریں جن کو وہ بذات خود جانتے ہوں۔ نیز تمام طلباء/ طالبات کے داخلے کے لیے شناختی کارڈ یاب فارم کا ہونا ضروری ہے۔ اگر ب فارم بھی نہ ہو تو دفتر ایسے امیدوار کاداخلہ قبول نہیں کرتا۔ داخلہ فارم کی تصدیق کرتے ہوئے مہتمم اس بات کا خیال رکھیں کہ طالب علم کا نام، شناختی کارڈ اور تصویر اس کی اپنی ہی ہے۔ طالبات داخلہ فارم پر تصاویر نہ لگائیں ۔
تمام مدارس اپنے داخلہ فارم اور فیس صوبائی دفاتر میں جمع کروائیں گے۔
اتحاد المدارس کے تحت پرائیویٹ طلباء کا بھی داخلہ بھیجا جاسکتا ہے۔ ان کی تصدیق ضلعی مسئول سے کروانا ضروری ہے۔
طلباء کے لیے داڑھی سنتـ کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ اسی طرح طالباتـ کے لیے شرعی پردہ ضروری ہے۔
فارم میں ہالوں اور درس گاہوں کےطول و عرض کی تفصیل ضرور لکھیں، تاکہ بوقت ضرورت آپ کا مدرسہ امتحانی سینٹر بن سکے۔
امتحانی سینٹر بننے کے اہل صرف وہ مدارس ہیں جن کا اپنا داخلہ 40 طلباء /طالبات سے زیادہ ہوگا۔
بورڈ کی طرف سے بھیجے گئے ممتحنین کا قیام و طعام بذمہ سینٹر ہے۔
رابط وفاق المدارس الحاق نمبر من خلال (الرابط التالي) .
المصدر : الوطنية